چمن، پاک افغان سرحد آج چھٹے روزبھی تاحال بند

چمن (گرین گوادر نیوز) پاکستانی جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاک افغان سرحد آج چھٹے روز بھی تاحال بند رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چمن نے پاک افغان سرحد کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق آج بروز بدھ سرحد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں آج صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک پیدل آمدورفت کیلئے پاک افغان سرحد کھل جائے گا۔نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد ہزاروں مسافروں نے سرحد کا رخ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے