خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہے، ظہورآغا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور اظہار رائے کا پورا حق دینے کا ضامن ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیک کاٹتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے اور تمام اقلیتیں آئندہ بھی ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. آخر میں سردار جسبیر سنگھ نے گورنر بلوچستان کا صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے