وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی درالحکومت اسلام آباد سے ایک روزہ دورے پر کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔وفاقی وزراء زبیدہ جلال، اسد عمر اور پارٹی کی سینئر قیادت بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ کراچی آ رہی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے باعث آج کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ملاقات میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد اور پیپلز پارٹی مخالف احتجاج پر مشاورت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے