حکومت ملک عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں، عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا نعمت آغا حاجی محمد یونس عبدالعلی ڈمر ودیگر نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو اغواء کاروں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو جس طرح شہید کیا گیا وہ کسی ظلم سے کم نہیں ظالم لوگ مسلمان کہنے کے لائق نہیں ہے صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کوئٹہ کچلاک کے علاقے کلی کتیر سے 26جون کو اغواء ہونے والے ملک عبیداللہ کاسی کا قتل حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے پولیس اوردیگرقانون نافذ کر نے والے ادارے 40روز کے دوران ملک عبیداللہ کاسی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء اورقتل میں ملوث ملزمان کوفوری طور پرگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے اگر ملزمان فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو بلوچستان بھر میں سخت احتجاج پر لوگ مجبور ہو نگے جس کی زمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ملک عبداللہ کاسی کے اغوا اور ناروا اور ظالمانہ طریقے سے شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے قومی فکر وشعور رکھنے والے لوگوں سے اس قسم کے واقعات ہونے سے صوبے کے حالات مزید خراب ہوں گے اور بد امنی پہلے گا حکومت کو اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے اور امن اوامان ڈکیتی اغوا برائے تعاون کو روکنا ھوگا اس سے پہلے اسد خان اچکزی کو اغوا کیا گیا اور شہد کر کے کنوں میں پھینکا گیااس واقعہ پر خاموشی اختیار کرنے سے اغوا برا ئے تعاون کے واقعات مزید تیز ہوگے ہیں اس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانی ہوگی جس کے خلاف پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اگر اب بھی اس پر سابقہ شہیدا کی طرح خاموشی اختیار کرنا اور مذمت اور تعزیت تک محدود رکھا گہا تو اس سے بھی بڑا اور خطرناک قومی واقعہ ہوسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اور تاجر برادری ملکر اس واقعہ کے خلاف فیصلہ کن آواز بلند کر کے قوم کو ہر روز جنازے اٹھانے سے بچایا جاسکے تاجر برادری ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے