بیلہ، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4افراد زخمی

بیلا (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پرمسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم 4 افراد شدید زخمی ہوگئے 1122 کے رضاکاران کا بروقت ریسکیو آپریشن تفصیل کے مطابق جمعرات کی صبح کوئٹہ کراچی خونی آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ بیلا کے مقام پر مزدا ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور عامر زوہیب سکنہ سلطان آباد نقیب اللہ ولد حیات خان سکنہ کراچی نعمت اللہ ولد شاہ محمد سکنہ کوئٹہ اور کوچ ڈرائیور عبدالغفار ولد عبدالرحمان سکنہ چمن شدید زخمی ہوگئے آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر 1122 ٹیارہ بیلا کے رضاکاروں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹیارہ سینٹر میں طبی امداد دی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل پہنچایا جہاں سے زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا واضع ہو کہ ایم ای آر سی ٹیارہ بیلا کے رضاکاران حادثات میں بروقت پہنچ کر اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے