کوئٹہ، ہسپتال میں داخل کانگو کا 1 مریض انتقال کر گیا

کوئٹہ:کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل کانگو کا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ کانگو میں مبتلا دو نئے مریض ہسپتال میں داخل کرادئیے گئے کانگو وائرس کا زیرعلاج ایک مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نو ر اللہ موسی خیل نے بتایا کہ کانگو وائرس میں مبتلا پانچ مریض فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں داخل ہیں دو روز قبل کانگو میں مبتلا پانچ مریض ہسپتال داخل کئے گئے تھے جن میں سے پشین سے تعلق رکھنے والا35سالہ مریض ثنا اللہ دم توڑ گیاجبکہ زیرعلاج ایک مریض کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیاجبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو نئے مریضوں کے داخلے کے بعد کانگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے