لوگوں کی امید آج بھی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے واستہ ہیں ٗپروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے قومی حقوق کیلئے کسی بھی صورت میں سودا بازی نہیں کی جائے گی بلوچستان کے حقوق کیلئے اپنے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور بلوچستان کو ہر دور میں نظر انداز کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ہر شعبہ زندگی میں پسماندہ کیا جارہا ہے بلوچستان قومی وسائل سے مالامال کمانڈروں زمین ہویاقدرتی معدنیات اور طویل ترین ساحل گوادر کی بین الاقوامی اہمیت جو تاریخی اہمیت کے حامل ہے بلوچستان کے عوام ان سخت کٹھن مشکل حالات مفادات مراعات کی کیباوجودسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں قوم وطن کی پاسبانی کیلئے جدوجہد میں شب وروز ایک ساتھ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے