صحتیاب ہورہی ہوں، مریم نواز

کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے اس موذی مرض کو شکست دے رہی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے صحت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ ’الحمداللہ، صحتیابی کی جانب گامزن ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے