ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، میر ضیاء لانگو

کو ئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں -حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے-انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔بے احتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں -کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے