پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود میں اپنا کردار اداکیا ہے ٗ میر چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ، سردار سربلند خان جوگیزئی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود میں اپنا کردار اداکیا ہے، بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور انداز میں شرکت اور کامیابی حاصل کریگی، یہ بات انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اعلان کر نے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت کی منظوری کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے،ہیں کوئٹہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے لئے سید ایوب آغا، نوید خان تاجک،سیف الرحمن، وقاص خان، عبدالرحمن ژوب کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کیلئے شیرین بی بی زوجہ شمس الحق اور وارڈ 2 کیلئے عمران خان ولد عبدالباقی مندوخیل،لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدوار برائے وارڈ 2 عارف محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے پارٹی کارکن اپنے حلقوں میں امیدواروں کو کامیاب بنا نے کے لئے گھر گھر مہم چلائیں اور پارٹی کے منشور کے مطابق عوام تک پیغام پہنچائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے