چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نوکنڈ ی،ماشکیل کی اہم شاہراہ کا افتتاح 10اگست کو کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نوکنڈ ی،ماشکیل کی اہم شاہراہ کا افتتاح 10اگست کو کریں گے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ایچ این اے حکام نے بتایاکہ 103کلومیٹر طویل نوکنڈی – ماشکیل روڈ کا افتتاح جلد کیا جائے گا،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نوکنڈ ی -ماشکیل کی اہم شاہراہ کا افتتاح 10اگست کو کریں گے۔ این ایچ اے حکام نے بتایاکہ زیارت -بالا نوش تا دالبندین شاہراہ پر کام اکتوبر کے مہینے میں شروع کیا جائے گا۔ چیئر مین سینٹ نے ہدایت کی کہ شاہراہوں سے جاری منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے،نوکنڈی تا ماشکیل روڈ پر آبادی اور کجھور کے باغات کو کسی قسم نقصان نہ پہنچے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آبادی اور باغات کو بچانے کیلئے روڈ کیالائنمنٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شاہراہوں کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شاہراہوں کا نیٹ ورک بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجر کاری کے منصوبے شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اقتصادی نقل و حمل میں تیزی لانے کیلئے نئی شاہراہیں بنانا اور پرانی شاہراہوں کی بحالی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیاری شاہراہوں کی تعمیر ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے، ان کے انجینئرز اور ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے شاہراہوں کا نیٹ ورک صوبے کی تقدیر بدل دے گا۔ این ایچ اے حکام نے بتایاکہ بلوچستان صوبے میں نیشنل ہائی وے کا نیٹ ورک 3835کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ این ایچ اے حکام نے بتایاکہ بہتر مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کیلئے مختلف زون تشکیل دیئے گئے ہیں،چیئرمین سینیٹ کو بسیمہ- خضدار، یکمچ،خاران، کچلاک -ژوب اور کوئٹہ مغربی بائی پاس سمیت دیگر اہم منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے