پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

پنجگور: پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پنجگور کے علا قے وشبود کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفرسلیم جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے واقعے میں ڈکیتی کے دوران فائر نگ سے حبیب نامی شخص زخمی ہو گیا چور دو لاکھ نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے پو لیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز یدکا روائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے