سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ طالبات کو بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر سا جد ہ نورین
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ جامعہ کی طالبات کو سہولیات دینے کا مقصد انکی تمام تر توجہ تعلیم کی جانب مبذول کروانا ہے طالبات ملکی اور صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں انہیں بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں طالبات کے لئے فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا افتتاح کر نے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام مقصد طالبات کو داخلوں، تعلیمی معاملات، ٹرانسپورٹ، مالی امداد، اسکالرشپ،مائیگریشن سمیت دیگر امور میں معاونت دینا ہے اس ڈیسک کے قیام سے طالبات کو بار بار مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور انکے مسائل انکی دسترس پر بیک وقت حل کئے جاسکیں گے انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ طالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ طالبات اپنی مکمل توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اور انہیں کسی بھی قسم کی دشوار ی کا سامنا نہ کرنا پڑے