غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی روزکا معمول بن گیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں کاالیکشن کے دنوں میں وعدے اورڈھائی سالہ ناقص کاکردگی، یوٹرن،وعدہ خلافی کو دیکر حکومتی دعوؤں اقدامات وعدوں پر اعتبارنہیں کیاجاسکتا حکمرانوں نے ہر کام عوام ووعدوں کے برخلاف کیا حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے حقوق کے حصول کیلئے آوازبلند کرنے والوں کے خلاف تشددکرکے گرفتارکررہے ہیں سعید بلوچ پر تشدد،چادروچاردیواری کے تقدس کی پامالی،خاندان سمیت گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں پولیس کا رویہ عوام سے دشمنوں یادہشت گردوں جیسا ہے بلوچستان کو پولیس اسٹیٹ بناکر عوام میں ردعمل پیدا کرکے احسا س محرومی پید اکی جارہی ہے جماعت اسلامی اس ظلم جبر لاقانونیت کے خلاف ہر فورم پر بھر پور آوازبلند کریں گے حکومت احتجاج کے بغیر بلوچستان کو پانی دیں گے نہ بجلی اور گیس اس کیلئے عوام الناس کو ان ناکام،نااہل اور کئی عشروں سے مسلط طبقے کو مستردکرنا ہوگا تاکہ دیانت دار قیادت آکر سلگتے دیرینہ مسائل حل کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،نائب امیرزاہداختربلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا عبدالحمید منصوری، ظہوراحمدپانیزئی،مرتضیٰ خان کاکڑ،مولانا خالد الرحمان شاہوانی،فنانس سیکرٹری سلطان محمدمحنتی،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پرذمہ داران نے سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے۔اجلاس میں جماعت اسلامی گوادر کے رہنما سعید بلوچ پر تشدد،خاندان سمیت گرفتاری،چادر وچاردیوارکے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات ہمیں حقوق کے حصول،عوامی مسائل کے آوازبلند کرنے سے نہیں رکھواسکتے بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کم بجلی استعمال کرنے والے بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیاجارہا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی روزکا معمول بن گیا ہے اب اس جرم کے خلا ف آوازبلند کرنے والوں کے گھر میں پولیس والے گھس کر غنڈہ گردی کررہے ہیں ان پولیس کے غنڈوں اوربے حس حکمرانوں کے خلاف حق دو بلوچستان مہم جاری ہے انشاء اللہ بلوچستان کے معصوم عوام کو بہت جلد لٹیرے حکمرانوں اور بار بارحکومتوں میں آنے کے باوجود عوام کے بجائے ذاتی مسائل حل کرنے بدعنوانی کو رواج دینے والوں کوناکام بنائیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں ذمہ داران نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت میں بھی بلوچستان میں گھر کے اندربھی شریف شہریوں بلخصوص عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے والوں کی عزتیں پولیس کے غنڈوں سے محفوظ نہیں۔پولیس گردی،بدترین لوڈشیڈنگ،بدعنوانی کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کریں گے۔بدترین حکمرانی،پولیس گردی،ظلم وجبر اور لاقانونیت کی وجہ سے بلوچستان کے حکمرانوں کویاد رکھاجائیگا۔