صحافی کم وسائل میں رہتے ہوئے بہترین انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، محمد حمزہ شفاقت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکر ٹری اطلاعات محمد حمزہ شفاقت نے کہا ہے کہ بلو چستان کے صحافی کم وسائل میں رہتے ہوئے بہترین انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، وویمن لیڈ الائنس منفرد نوعیت کا کام کررہی ہے، وویمن لیڈ الائنس کی اس کاوش کو سرہاتا ہوں اور ہمیں بھی الائنس بنا کر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ریجنل اور نیشنل میڈیا الائنس زیر اہتمام منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میری بلوچستان کے صحافت کے حوالے سے سوچ مکمل تبدیل ہوگئی ہے، یہاں کے صحافی بہت ذہین،محنتی ہیں اور کم وسائل میں بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وویمن لیڈ الائنس ایک منفرد نوعیت کا کام کرہی ہے، وویمن لیڈ الائنس کی اس کاوش کو سرہاتا ہوں اور ہمیں بھی الائنس بنا کر کام کرنا چاہیے۔ محمد حمزہ شفاقت نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون ایک اہم قانون ہے، اس کے عمل درآمد پر کام جاری ہے اور جلد بلوچستان کو ان کا انفارمیشن کمیشن جلد ملے گا، انہوں نے کہاکہ سب محکوموں کے انفارمیشن افیسرز تعینات کردئے گئے ہیں لہٰذا عوام کو اس قانون سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایڈورٹایزمنٹ اور ڈیجیٹل پالیسی لارہے ہیں، جنہیں ہم متعلقہ اداروں سے شیئر کریں گے اور مشاورت سے اسے لاگو گریں گے۔ محمد حمزہ شفاقت نے کہا کہ انہوں نے گوگل کے پاکستان آفس سے رابطہ کیا اور گوگل 1ہزار اسکالرشپ بلوچستان کے طلباء کیلئے دئیے ہیں، جن میں گوگل کے سب کورسسز کرائیں جائیں گے، انہوں نے وومن لیڈ الائنس کو 100 سکالرشپس دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے صدر وومن بزنس ایسوسی ایشن کی ثناء درانی نے موڈریٹ اور وویمن لیڈالائنس کی 2 سالہ کارکردگی پیش کی۔اس موقع پر سینئر صحافی سلیم شاہد، بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور بلوچ، ظفر بلوچ، میربہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کے اختتام پر بلوچستان کے صحافی اور خواتین حضرات کی کاوشوں کو سرہا گیا اور ان کی تعاون جو وومن لیڈ الائنس کے ساتھ رہی کے وجہ سے صحافیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے