رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کو سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائیں ، مطہر نیاز رانا

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز اور رمضان المبارک میں سستے بازاروں کے انعقاد، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پرائس کنٹرول، ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک میں انتظامات کی تیاری، سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی، لوڈشینگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ امجد رشید، سیکرٹری فنانس پسند خان بلیدی، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمن بلوچ، سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی، سیکرٹری زراعت کمبر دشتی، سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل جبکہ ڈویزنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سبسڈائزنرخوں پر اشیائے خوردنوش کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے سستا بازار کے قیام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے جس میں صوبے کے ہر ضلع میں عوام کو سرکاری نرخ پر معیاری اشیاء فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سستا بازاروں کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا اوران کو ذخیرہ اندوزوں سے بچانا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو پرائس کنٹرول کمیٹی فعال بناتے ہوئے قیمتوں کو استحکام دینے نیز خودساختہ مہنگائی کرنے والے تمام تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو سستی اور معیاری کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے خاص کر سحری اور افطاری میں تو بالکل نہ ہو۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے معاشرہ کے ہر فرد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہی عوام میں شجرکاری سے متعلق خاص آگاہی فراہم کرنی چاہیے تا کہ پودے لگانے کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا ہو اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودوں کو لگا کر اپنے صوبے کو سرسبز و شاداب بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام ماہ رمضان میں لوگوں کو نمازوں اور تراویح کے دوران حکومت کی جانب سے دیے گئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کریں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں سبزیوں اور فروٹ کی فروخت کیلئے سوزوکی چلایا جائے اور اس پر کسی قسم کی پابندی نہ ہو۔ انہوں نے غیر آباد عمارتوں کو کسی مقصد کے استعمال میں لانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے