حکومت بلوچستان نے ہفتے میں دو دن ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ :حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بین صوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 9اپریل سے ہفتے میں دو دن بند کرنے کا اعلان کردیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے 9اور 10اپریل سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار کے دن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے پابند ی کا اطلاق پندرہ روز یعنی 26اپریل کی رات 12بجے تک رہے گاجس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، اعلامیے کے مطابق گڈرز، فریٹ،میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز پر پابند ی کا اطلاق نہیں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے