پندرانی قوم کی آپس میں بھائی چارے کو دیکھ کر دل میں سکون محسوس ہوا، سردار شہزاد پندرانی

نصیرآباد: چیف آف پندران چیف سردار عزت خان شہزاد پندرانی نے کہا کہ پندرانی قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت پندرانی قوم کے سماجی شخصیت میر لیاقت علی پندرانی،میر عاشق حسین پندرانی،وڈیرہ قطب خان پندرانی سمیت دیگر شخصیات کررہے ہیں انکے قوم کے لئے خدمات قابل تعریف ہے آج گھڑی خیرو سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پندرانی قوم کے مسائل کے حل کے لئے ان کا سرفہرست رہنا قوم کے ساتھ وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے پندرانی قوم کے مسائل کے حل کیلئے میرا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا ان خیالات کا اظہار نے گوٹھ میر لیاقت علی پندرانی گھڑی خیرو میں میر لیاقت علی پندرانی نواسے میر عاشق حسین پندرانی کے بڑے فرزند میر وحید حسین پندرانی کے شادی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کو مزید کہنا تھا کہ میر لیاقت علی پندرانی،میر عاشق حسین پندرانی،وڈیرہ قطب خان پندرانی سمیت دیگر پندرانی قوم کے معززین و معتبرین نے ہمیشہ اپنے پندرانی قوم کے دکھ سکھ میں ان کا ساتھ دیتے آرہے ہیں جو ان کے قوم کے ساتھ وفاداری کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آج گھڑی خیرو میں پندرانی قوم نے جو پہچان بنایا وہ ایسے قبائلی شخصیت کے بدولت ہے دورہ سندھ کیموقع پر پندرانی قوم کی آپس میں بھائی چارے کو دیکھ کر دل میں سکون محسوس ہوا میر لیاقت علی پندرانی،میر عاشق حسین پندرانی،میر قطب خان پندرانی نے ہمیشہ قوم کو ایک پلیٹ فارم لانے کیلئے جو جدوجہد کررہے ہیں وہ قبائل صفت عمل ہے جہاں محبت ہوتا ہے وہی کچھ آپس میں توڑی بہت دوریاں ہے انشاء اللہ سب مل کر ان کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پندرانی قوم کو ہر بار یہی پیغام دیتا آرہا ہوں آپس کی دوریاں ختم کریں تب جاکر ہم مزید مضبوط ہوجائے گے اپنے آنے والے نسل کو علم کے روشنی سے آراستہ کرنے میں کبھی کوتاہی نہ کریں تاکہ علم کے زیور سے آراستہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے