کوشش ہےکہ جلداز جلد اس نالائق حکومت سے جان چھوٹ جائے، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ کوشش ہےکہ جلد از جلد اس نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹ جائے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک چوری شدہ مینڈیٹ ہے، ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے، پی ڈی ایم کے اب تک پورے ملک میں ریلیاں اور جلسے تاریخی ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود مچھ جیسا سانحہ پیش آتا ہے، حکومت اپنے جھوٹ کا اعتراف کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے