بلوچستان عوامی پارٹی کے نصرت شاہین بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کوئٹہ:بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست، نصرت شاہین بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئیں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان و ریٹرننگ آفیسر محمد رازق نے بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشست سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال کے باعث خالی ہو ئی تھی دوسری خاتون امیدوار ریٹا کماری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے نصرت شاہین کا تعلق بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے