بارکھان کھیترانوں کا ہے، سرفراز بگٹی بارکھان سے گزریں تو انہیں فوری گرفتار کر لیا جائے گا، سردارعبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ:صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ سوراب اور ہرنائی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں مٹھی بھر عناصر صوبے کی امن کو تہہ وبالا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیا ب نہیں ہونگے فورسز سمیت عوام کے حوصلے بلند ہیں دہشتگرد،دہشتگرد ہیں جن کا نہ ہی کوئی مذہب،قوم،فرقہ سمیت انسانیت سے تعلق ہے سینیٹر سرفراز بگٹی کی لیویزاہلکاروں پر بد معاشی قابل مذمت ہے اگر وہ بارکھان آئیں تو گرفتار کیا جائے گا قانون سب کیلئے برابر ہے سرفراز بگٹی اور ان کے محافظوں نے بارکھان میں لیویزچیک پوسٹ پر جو رویہ اختیار کیا اس کیخلاف صوبائی حکومت قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سوراب اور ہرنائی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بزدل دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشتگردی کیخلاف جن میں شہید سیکورٹی اہلکاروں سمیت عام عوام کی قربانیوں پرفخر ہے مٹھی بھر عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں سیکورٹی فورسز اور نہتے شہریوں پر حملے سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے بلوچستان میں آج جو امن کا سورج طلوع ہوا ہے اس کا تمام تر سہرا سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے جن کی قربانیوں کے بدولت ہی صوبے میں امن بحال ہوا انہوں نے کہا کہ سینیٹر سرفراز بگٹی اور ان کے محافظوں نے گزشتہ روز بارکھان میں لیویز اہلکاروں کے ساتھ جو بد معاشی اور نا روا رویہ اختیار کیا جو کسی بھی ذی شعور شخص کیلئے انتہائی قابل مذمت فعل ہے بارکھان لیویز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ اور مہذب طریقے سے مذکورہ سینیٹر کو روکا مگر سینیٹر کی جانب سے بد معاشی اور محافظوں نے فائرنگ کی تاہم لیویز اہلکاروں نے اپنی جان بچھا لی جس کے بعد سینیٹر ا ور ان کے محافظوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اگر سینیٹر سرفراز بگٹی بارکھان سے گزریں تو انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا بارکھان کھیترانوں کا ہے جہاں پر کسی کو بد معاشی کرنے نہیں دینگے صوبائی حکومت بھی سینیٹر اور ان کے محافظوں کی جانب سے کئے گئے لیویز اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے قانونی کارروائی کریگی کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہیے کوئی وزیراعظم ہو یا کوئی وزیر یا پھر با اثر شخص سب کیلئے قانون برابر ہے اور قانون کے مطابق ہی لیویز اہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ سینیٹر کی جانب سے ضلعی انتظامیہ پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا جارہا ہے جو کسی زی شعور شخص کی نشانی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے