مولانا فضل الرحمان سمیت 20 نامور سیاستدانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات ہے، شیخ رشید
اسلام آباد: اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے اور شدید خطرات لاحق ہیں، تاہم ہماری فورسز نے سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا
سیاستدانوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں اور اس وقت پاکستان کے 20 نامور سیاستدانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات ہے، اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا، مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ ہے اور ان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے گزارش ہے کہ ذاتی لڑائی مت لڑیں، وہ اس اسمبلی کو ناجائز کہہ رہے ہیں جس میں وہ خود صدارتی امیدوار تھے، اب ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، مولانا فضل الرحمان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملکی اداروں کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں، کوئی ایسا آرمی چیف اور جج نہیں جس سے انہوں نے تصادم نہ کیا ہو، نوازشریف نے اپنی سیاست کو خود دفن کیا ہے، ان سے گزارش ہے کہ لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالیں، منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان ایسی قانون سازی کریں گے کوئی کرپٹ نہیں بچے گا۔
اچھا موقع ہوگا اپوزیشن اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے، اگر اپوزیشن نے حصہ نہ لیا تو عمران خان کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت مل جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر عمران خان سے نہیں تو کس سے بات کرنا چاہتی ہے، ان لوگوں کی سیاست دیکھیں یہ لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، ہرخاندان نے کمپنی کی مشہوری کے لئے ایک آدمی چھوڑا ہوا ہے،