جان محمد گرگناڑی کو اغو ا کرنے سے جھالاوان کے پر امن حا لات کو خراب کرنے کی سازش ہے،پرنس موسیٰ احمدزئی
قلات:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمدزئی سابق رکن قومی اسمبلی میر رؤف مینگل سردار نصیر مو سیانی بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل سردار زادہ نعیم دہوار میر سہراب مینگل ڈاکٹر یوسف بلوچ وڈیرہ خیرجان بلوچ اور دیگر نے بی این پی مرکزی کونسلر خضدار کے رہنما میر جان محمد گر گناڑی کی اغوا اور لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان محمد گرگناڑی کو اغوا کرنے اور لاپتہ کرنے سے جھالاوان کے پر امن حا لات کو خراب کرنے کی سازش ہے تاکہ جھلاوان میں بی این پی کی جرئت مندانہ جدو جہد کو رو کا جا سکیں انہوں نے کہاکہ جھالا وان کے غیورعوام نے بی این پی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور بلوچستان اور بلوچ قوم کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہے۔