جنگ جیو کے سینئر صحافی نصیر بگٹی انتقال کرگئے

ڈیرہ بگٹی :ڈیرہ بگٹی سے سینئرصحافی اور روزنامہ جنگ کے نمائندے نصیر بگٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نصیر بگٹی آج صبح ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے، ان کی تدفین آج شام آبائی علاقے سوئی میں کی جائے گی۔

سینئرصحافی نصیر بگٹی ڈیرہ بگٹی سے روزنامہ جنگ کے نمائندے تھے، اس کے علاوہ نصیر بگٹی گزشتہ کئی سالوں سے جیو نیوز سےبھی وابستہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے