مستونگ میں فائرنگ سے سلال بلوچ نامی نوجوان 3 گولیاں لگنے سے شدید زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بازار میں ہندومحلہ روڈ پر واقع موبائل کے دکان میں معمولی تکرار پر فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم جہانگیر بلوچ کے فرزند سلال بلوچ نامی نوجوان 3 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے بعد ازاں لوگوں نے زخمی نوجوان سلال بلوچ کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا۔پولیس حکام کی ابتدائی تفتیش کے بعد فائرنگ کا واقع موبائل کی تنازعہ پر پیش آیا ہے۔دریں اثناء نیشنل پارٹی کے بانی رہنما مرحوم جہانگیر بلوچ کے جوانسال فرزند سلال بلوچ کی زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان بلیدی سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین اور سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکن سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ کر عیادت کی انھوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے