اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ’ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی، برائے مہربانی ماسک پہنیں اور دیگر ایس او پیز پر عمل کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے۔

ماہرہ خان کو حال ہی میں دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی فلم’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ فواد خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے