فر قہ واری سے اجتنا ب کرتے ہوئے ہر ایک کومساوی حیثیت دی جائے،بشریٰ رند

کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے یوم انسا نیت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسان ہر دور میں عظیم رہاہے ہم سب کی شروع دن سے یہی تعلیم رہی ہے کہ تمام تعصب کو بالائے طاق رکھا جائے، اور فر قہ واری سے اجتنا ب کرتے ہوئے ہر ایک کو ایک مساوی حیثیت دی جائے،بحیثیت انسان ہم سب برابر ہیں اور ہم سب کوکسی ناکسی وجہ سے کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے اگر فوقیت کسی کو حاصل ہے تو وہ اپنے کردار کی وجہ سے ہوتی ہے ہر انسان اپنی جگہ برابر کے مواقع حاصل کرنے کا حقدار ہے۔اورحکومت بلوچستان بھی اپنی سطح پر تمام انسانوں کو برابر ی کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ آج ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تعصب اور ہر قسم کی پسند ناپسند کو بالا ئے طاق رکھ کر اپنے سلوک کو ایسا رکھیں تاکہ کسی کو ایسانہ لگے کہ کسی کی تضحک ہورہی ہے بحثیت انسان ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کی عزت نفس کا خاص طور پر خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے