بھارت بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہونے والے حملے میں متعدد رہنما زخمی ہو گئے ہیں۔
ئی دہلی: بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے فوری طور پر گورنر بنگال سے ہونے والے حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہےجعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم، بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا
بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی سمیت متعدد رہنماؤں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قافلے میں شامل گاڑی کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان بحث شدت اختیار کرتی جار ہی ہے۔
بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے گورنر سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے بی جے پی کے مقامی حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قافلے پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی سمیت متعدد رہنما زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر ۔جے پی نڈا نے قافلے پر کیے جانے والے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ چونکہ بلٹ پروف گاڑی میں تھے اس لیے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
بھارت میں جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے سیاست میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے اور مخالفین کو ملک دشمن قرار دینے کی روایت بھی پڑ گئی ہے۔
بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بطور خاص نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی ہے جس کی معتدل مزاج رہنماؤں کی جانب سے مسلسل مذمت کی جارہی ہے۔