لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے :مریم نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔

مینار پاکستان جلسے کی دعوت دینے کیلئے مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالی اور کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی کو لاہور سے بہت امیدیں ہیں۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے

لاہور نے اس دھرتی کو میاں نواز شریف جیسا بیٹا دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو جلسوں میں کرسیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے لاہور جلسے کا آغاز آج ہی سے کر دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ اب نااہل حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ کوئی ہمارا راستہ روکنے کی غلطی نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے