‏نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ؟۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب حاصل کریں۔

شہباز گل کا کہنا تھا آئینِ پاکستان کے تحت ہر پاکستانی شہری کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے، کوئی بھی فرد، ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی زندگی داؤ پر نہیں لگا سکتا، جمہوریت کے جعلی علمبردار اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے آئین کی پامالی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے