شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ

لاہور:صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ بزدار حکومت جنازے کے وقت اور شریف خاندان کی جانب سے درخواست کی وصولی کے بعد اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔

صوبائی حکومت نے بیگم شمیم اختر کے انتقال کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ کی پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد شہباز شریف اور حمزہ کے پیرول کی درخواست کی جائے گی۔ پیرول کی درخواست کا کیا متن ہوگا، یہ مشاورت کے بعد طے ہو جائے گا۔ کوشش ہے کہ قانون کے تقاضے پورے ہو جائیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قانونی ٹیم اور عزیز واقارب کو جیل میں ان سے مشاورت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مرحومہ شمیم اختر کی آخری رسومات کے حوالے سے بزدار حکومت کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے