وزیراعظم عمران خان کا دور تربت تاریخی ہوگا،جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دور تربت تاریخی ہوگا وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملکر بلوچستان کی ترقی کیلئے جامع ترقیاتی پیکج تشکیل دیا ہے جسکا آج اعلان کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور پاک فوج نے طویل مشاورت کے بعد ملکر ایک جامع ترقیاتی پیکج تشکیل دیا ہے جس سے صوبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ترقیاتی پیکج کا اعلان آج تربت میں وزیراعظم کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ تربت تاریخی ہوگا۔