سوراب،حاجیکہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ2 افراد جاں بحق،خواتین سمیت 13 افراد زخمی

سوراب:آر سی ڈی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ، تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو افراد جاں بحق، تین خواتین سمیت 13 افراد زخمی جن میں سے تین کی حالت نازک، تفصیلات کے مطابق خضدار سے کوئٹہ جانے والی ویگن ٹو ڈی کار اور ٹرالر حاجیکہ گرگٹ کراس کے مقام پر آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں دو افراد عبدالسلام اور نزیر احمد جان بحق جبکہ تین خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد اسماعیل ڈاکٹر حافظ ظہور احمد ریکی ڈاکٹر محمد یوسف سمیت پیرامیڈیکس اسٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریفر کردیا گیا، مزید کارروائی سوراب انتظامیہ کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے