وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ جمعہ کو بلوچستان دورہ کریں گے
کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ جمعہ کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر اسدعمر سمیت دیگر وفاقی وزراء جمعہ کو ایک روزہ دورے پر تربت پہنچیں گے جہاں وہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع آواران، کیچ، لسبیلہ، خاران، واشک سمیت دیگر علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال خان، ارکان صوبائی کابینہ بھی تربت میں انکے ہمراہ موجود ہونگے، وزیراعظم عمران خان کا تربت کا یہ پہلا دورہ ہے