کار سرکار میں مداخلت پرعدالت نے لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو انسداد دہشت گردی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ خواجہ عمران نذیر، مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد ہیں, ان کو ہفتے کے روز گرفتار کیا،خواجہ عمران نذیر کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے اور ملزم کےموبائل سے ہنگامہ آرائی کی پلاننگ کا ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا ہے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔

اسی مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت 16 نومبر تک منظور کر لی جن میں شاٸستہ ملک، شہباز چوہدری، غزالی بٹ، علی پرویز ملک اور محمد پرویز ملک شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر یمریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامی آرائی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پرعدالت نے لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے