رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران کاپائٹ کا دورہ

کوئٹہ: رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران نے پائٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پائٹ اعجاز عظیم بلوچ نے محکمہ تعلیم پائٹ کی کارکردگی کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی ماہ جبین شیران نے یونیسیف کے مالی تعاون سے تعمیر شدہ ٹیچر ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انکو ٹی آ ر سی اور بلخصوص اگمینٹڈ کریکلم سے متعلق تفصیلات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ انھیں بتایا گیا کہ جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر صوبے کے گیارہ اضلاع میں 12 ٹی آر سی قائم کیے گئے ہیں جہاں اساتذہ بہتر انداز میں اپنی تدریسی فرائض سے متعلق استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دورے میں صوبائی محتسب صابرہ اسلام بھی رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران کے ہمراہ تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے