اب مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان نہیں:عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے استعفے سے پارٹی میں پڑنے والی دارڑیں گہری ہوتی جا رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بدھ کو کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ آمد کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 7 نومبر کو ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں پارٹی عہدیداروں، ہم خیال ساتھیوں، کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و غوض کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی سے تحریری طور پر نہیں بلکہ زبانی استعفیٰ دیا ہے، لیکن اب مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ نہ مجھے واپس جانے کی خواہش ہے اور نہ انہیں میری ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری مسلم لیگ ن چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں خود بہتر بتا سکتے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی ہیں، ان کے لیے پارٹی چھوڑنا اتنا اسان نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکٹر نے 7 نومبر کو پارٹی کے اجلا س کو غیر ائینی قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے