پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مشتمل ہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد ;چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مشتمل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ سیمینار کے بہترین انتظامات پر قومی اسمبلی اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سیمینار کی بدولت ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس سیمینار کی بدولت تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل مشکلات کو حل کرنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ خطے کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کا انحصار رابطہ کاری، تجارتی تعاون او ربہتر سرمایہ کاری کے مواقعوں پر منحصر ہے۔

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن پڑوس کے ویژن کو اہم سمجھتا ہے جبکہ دو طرفہ تعلقات کو اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں بدلنے کا وقت آگیا ہے اور موجودہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی و عوامی سطح پر راوبط کو مزید مستحکم کرنے میں مخلص ہے اور یہ اقدامات پاکستان کے افغانستان کو خوشحال دیکھنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاونت کاری کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی میں اہمیت کا حامل ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ جغرافیائی، ثقافتی و مذہبی مماثلتوں کے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے سرحد کو کھولنے، ویزہ پالیسی میں نرمی لانے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے