مریم نواز کو بلوچی جوڑا دینے والی خاتون کون؟
کوئٹہ:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے گوجرانوالا اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گزشتہ روز بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بلوچی طرز کا لباس زیب تن کیا اور لباس دینے والی خاتون کی مشکور بھی دکھائی دیں۔
ٹوئٹر پر ڈاکٹر میر سعادت نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کوئٹہ جلسے میں پہنا گیا مریم نواز کا بلوچی لباس میری والدہ نے انہیں بطور تحفہ پیش کیا تھا۔
ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میری والدہ نے مریم نواز کو یہ تحفہ ان کے پچھلے کوئٹہ کے دورے کے دوران دیا تھا۔
صارف نے یہ بھی بتایا کہ یہ بلوچستان کی روایتی مہمان نوازی کا خاص حصہ ہے۔ٹوئٹر پر فعال مریم نواز نے صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ اس تحفے پر اُن کی مشکور رہیں گی۔
مذکورہ لباس میں مریم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ’شہزادی‘ کا کپشن دیا۔