ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر عوام بھی ایف سی کے ساتھ کھڑے ہیں،آئی جی ایف سی ساؤتھ

نوکنڈی:آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز علی بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ ساؤتھ بلوچستان ثاقب نثار نے ونگ کمانڈر ایف سی 148 ونگ تفتان رائفلز طارق حسین کے ہمراہ پاک ایران سرحدی علاقے راجئے کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سرحدی علاقے کے سربراہ قبائلی رہنما و بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی دفعدار ستار یارمحمد زئی شہداد خان یار محمد زئی حاجی محمد یعقوب یار محمد زئی۔ملک لقمان یار محمد زئی عبدالغنی یار محمد زئی سمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھیقبائلی رہنما میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ ساؤتھ بلوچستان ثاقب نثار اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاقے کے مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا اور وہاں پر موجود قبائلی عمائدین کی تعارف بھی کی بالخصوص ایف سی بلوچستان کی جانب سے اسکول کھولنے پر ان کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے راجئے وادیان گوالشتاپ و گردونواح میں مکمل امن وامان برقرار ہے ایف سی نے علاقے میں اجتماعی کام کئیں ہیں جو کہ نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر عوام بھی ایف سی کے ساتھ کھڑے ہیں ایف سی کے بہادر جوانوں نے دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرکے صوبے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا ہیانہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ بھی دل سے محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں اوربلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے عوام ایف سی کے ساتھ مل کر ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیاس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز علی نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان سرحدی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ایف سی اور عوام کے درمیان کوئی فرق نہیں امن وامان اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھرپور انداز اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے ایف سی نے یہاں کے عوام اور قبائل کی مدد سے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہیانہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں راجئے وادیان اور گوالشتاپ میں پانی بجلی تعلیم اور صحت کے شعبے بنانے اور ان کی فعالیت کے متعلق حکام بالا سے بات کریں گے۔ درایں اثنا علاقے کے قبائلی سربراہ قبائلی رہنما و باپ پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ ساؤتھ بلوچستان ثاقب نثار اور دیگر کی جانب سے سرحدی علاقے راجئے کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف سی 148ونگ تفتان کے کمانڈر طارق حسین کی کوششوں سے ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز اور دیگر نے سرحدی علاقے کا دورہ کیا تاریخ میں پہلی بار ایف سی بلوچستان کے کسی اعلی عہدے دار نے راجئے کا دورہ کیا ہے جس پر ھم آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز علی کا مشکور ہیں جنھوں نے قبائلی عمائدین کے مسائل سنے اور انھیں حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے کا فیصلہ کیا جو کہ باعث مسرت ہے۔ علاوہ ازیں سرحدی علاقے راجئے میں اسکول کا قیام بھی ایف سی تفتان 148ونگ کمانڈر طارق حسین کی کاوشوں کا ثمر ہے اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز علی نے اسکول کیاساتذہ اور بچوں میں گفٹس بھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے