خضدار، کوچ میں شارٹ سرکٹ لگنے سے 5 افرادجھلس کر جاں بحق
خضدار :وڈھ کے علاقے سنگور کے مقام پر کراچی سے پشین جانے والی مسافر کوچ اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بڑک اٹھی ایک ہی فیملی ایک کے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے دو افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عمل دستہ زوجہ فتح خان، ساجدہ بنت فتح خان،زبیدہ بنت فتح خان،عصمت خان ولد فتح خان، تیمور خان ولد فتح خان زخمیوں میں فتح خان ولد امیر محمد، 9 سالہ پھل وش ولد فتح خان اقوام روتانی ساکنان کچلاک کوئٹہ اطلاع پاتے ہیں لیویز فورس کے جوان اور ریسکیو سینٹر کراڑو کے رضاکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور نعشوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا۔