پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے میں ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے
کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے، پی پی پی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی صورت میں گلگت بلتستان دورے کے دوران کوئٹہ روانہ ہوں گے،اگر ایسا ممکن نہیں ہوا تو وہ دوسری صورت میں میاں نواز شریف کی طرح ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے، ذرائع نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے کوئٹہ جلسے سے خطاب نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔