آرمی چیف نے کراچی واقعہ کا نوٹس لے لیا
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے۔