نوازشریف ایک سزایافتہ قیدی ہیں، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک سزایافتہ قیدی ہیں، لندن بھاگ گئے ہیں۔ نوازشریف کی تقریر بھی جمہوریت کو بچانے کےلیے نہیں تھی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ڈکٹیٹر کے ساتھ کھڑا ہوکر کہتے تھے پنجاب کا قلعہ مضبوط ہے۔ سپریم کورٹ پر حملے کا جواب میاں صاحب اپ کو دینا ہوگا۔ معلوم نہیں یہ کراچی جلسے سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 جماعتی اتحاد کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کراچی کے عوام نے سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف کو دیا۔ انتخابات میں تحریک انصاف نے کراچی سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ کراچی کے عوام نے11رکنی اتحاد کو مسترد کردیا ہے

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ اداروں کے ٹکراو کی سیاست کی ہے، نوازشریف کا مسئلہ کسی فرد واحد کے ساتھ نہیں،اداروں کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ 2 ماہ پہلے ن لیگ کے قائدین نے این آر او مانگا۔ وازشریف صاحب آپ کے بھائی اور لوگ ہم سے این آر او مانگ رہےہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ چوری بچانے کے لیے جلسے کررہی ہے۔ کراچی جلسے میں کورونا ایس او پیز پر مجرمانہ فعل ہو رہا ہے۔ کراچی جلسے میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے