بلوچ طلباء کا لانگ مارچ آٹھویں روز میں قصور پہنچ گیا

قصور: بہاؤالدین ذکر یا یونیورسٹی کے طلباء کا لانگ مارچ آٹھویں روز میں داخل ہوا طلباء لانگ مارچ کرتے ہوئے آج قصور پہنچے جہاں سے وہ اسلام آباد کے لئے پیدل مارچ کریں گے جبکہ بلوچ طلباء نے کل اوکاڑہ سے ہوتے ہوئے قصور پہنچے تھے جہاں نیشنل پارٹی اور ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء نے ان کے مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ لانگ مارچ میں حصہ لیا اورپانچ کلو میٹر تک لانگ مارچ بلوچ طلباء کا ساتھ دیا اس موقع پر کامریڈ پرویز سلطانی ا ور اجمل خان نے حکومت مطالبہ کیا کہ بلوچ طلباء کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں تاکہ طلباء اپنی پڑھائی کی طرف توجہ دیں اور ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

انہوں نے بلوچ طلباء کے لانگ مارچ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے