شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ،1 افسر5 جوان شہید

شمالی وزیرستان: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک افسر اور پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے