افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر جام شہادت نوش کر گئے
لاہور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی، پاک سرزمین کی حفاظت پر مامور حوالدار تنویر جام شہادت نوش کر گئے، زخمی ہونے والے جوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔
دہشت گرد کارروائیوں میں ماضی میں بھارت کے ملوث رہنے کے ثبوت ملتے رہے ہیں۔
پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود افغان حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت افغانستان میں ہونے والے امن منصوبے کے خلاف اور اس حوالے سے پاکستانی کردار سے خائف ہے
افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں، گزشتہ ماہ پاک فوج کے سپاہی صابر شاہ بھی بارڈر پار فائرنگ واقعے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔