صوبائی حکومت کی پبلسٹی بہت موثر انداز میں وسیع پیمانے پر ہورہی ہے : شاہ عرفان غرشین
کوئٹہ : سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین نے کہا ہے کہ تعلقات عامہ بلوچستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس ضمن میں سوشل میڈ یا پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے فیس بک ٹو یٹر،انسٹا گرام،واٹس ایب،اور یو ٹیو ب چینل کو استعمال میں لایا جارہاہے سوشل میڈ یا کے ان ذرائع کے ذریعے آج کے جدید دور میں صوبائی حکومت کی پبلسٹی بہت موثر انداز میں وسیع پیمانے پر ہورہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز محکمہ تعلقات عامہ کی دوسری بلڈنگ میں منتقلی کے موقع پر دفتر کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر ڈی جی پی آر سید زاہد شاہ،ڈائریکٹر محمد نور کھیتران اور دیگر آفیسران بھی ہمراہ تھے انہوں نے تعلقات عامہ کی دوسری بلڈنگ میں منتقلی کے موقع پردفتر کے معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ نئی عمارات میں پہلے سے عدلیہ کے جودفاتر تھے وہ پہلے سے طے شدہ تاریخ پر یہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمارت میں کمروں کی وجہ سے دفتر کے انتہائی اہم ریکا رڈبرآمدوں میں پڑا ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ اور ضائع ہونے کا اند یشہ ہے اس لئیے عمارت کے باقی حصے جو عدلیہ کے دفاتر ہیں اُمید ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ کو منتقل کردئیے جائیں گے انہوں نے تو قع ظاہر کیا کہ اسی طرح ریکارڈ کو جلد سے جلد محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ بحثیت ڈی جی پی آر یہاں کام کرچکے ہیں انہیں اس امر پر انتہائی خوشی ور اطمینان ہے کہ محکمہ کے افیسران وعملہ انتہائی پیشہ و ارنہ قابلیت رکھتے ہیں اور انتہائی محنت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ محکمہ کے وسائل کم ہیں جبکہ انہیں اس حوالے سے درپیش مسائل کا بھی بخو بی علم ہے جنہیں تبدریج دور کردیا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات نے اس موقع پر افیسران کو یقین دلا یا کہ ڈی جی پی آر میں جاری ا صلاحاتی عمل جاری رہے گا اور محکمہ کو جدید تقا ضوں کے مطابق بنانا ہمارا سب سے پہلا ہدف ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ میں سینارٹی میرٹ اور گڈ گورننس کے اصو لوں کو ہر حال میں قائم رکھا جائے گا اس موقع پر ڈی جی پی آر سید زاہد شاہ نے انہیں دفتر کی دوسری عمارت میں منتقلی کے عمل اس میں حامل مسائل ورکا وٹوں کے بارے میں تفصیلا ً بتایا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ کے ڈو یژنل و ضلعی دفاتر کے مسائل حل کیئے جائیں گے اور کوشش ہے کہ انہیں بھی جدید آلات دفاتر و رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہونا چاہئیے۔