عمران خان کی سربراہی میں سیاسی امور پر جائزہ ، پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے، اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا ۔

پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا تھا پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا، جب کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو جلسہ منعقد کیا جائے گا جب کہ 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن ملک بھرمیں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے گی، حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

پی ڈیم ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا جب کہ سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے