وزیراعلیٰ بلوچستان نے زائرین کے اغواء کا نوٹس لے لیا،محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خا نے پنجگور سے ز ائرین کے اغوا ء کے وا قعہ کا نو ٹس لیتے ہو ئے محکمہ داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور کمشنر مکران ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ اتوار کووزیر اعلیٰ جا م کما ل خا ن نے پنجگور سے 6زا ئر ین کے اغواء ہو نے کے وا قعہ کو نو ٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور کمشنر مکران ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے صوبے کے امن وامان کو خراب کرنے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گاانہو ں نے کہا کہ حکومت تمام تخریبی عناصر کے جلد خاتمے کو ہر صورت ممکن بنائے گی۔